مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سنگاپور نے جعلی خبروں کی اشاعت کو جرم قرار دے دیا اور حکومت کو اس طرح کے مواد کو بلاک کرنے اور ہٹانے کے احکامات دینے کی اجازت دے دی ہے۔اطلاعات کے مطابق آن لائن جھوٹی اطلاعات اور گمراہ کرنے کے خلاف بل جمعے کی رات 9 کے مقابلے 72 ووٹس سے منظور کرلیا گیا۔ یہ قانون اس قسم کے جھوٹ کی روک تھام کرے گا جو سنگاپور کے لیے صحیح نہیں ہو گا یا انتخابات پر اثر انداز ہوسکتا ہو اور سروس فراہم کرنے والوں کو اس قسم کا مواد ہٹانا پڑے گا یا حکومت اسے بلاک کرسکے گی۔قانون کے مطابق جھوٹا مواد شائع کرنے والوں کو 10 سال سے زائد قید کی سزا اور بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے۔
سنگاپور کی پارلیمنٹ نے جعلی خبروں کی اشاعت کو جرم قرار دے دیا اور حکومت کو اس طرح کے مواد کو بلاک کرنے اور ہٹانے کے احکامات دینے کی اجازت دے دی ہے۔
News ID 1890387
آپ کا تبصرہ